20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
اپوزیشن استعفے دے گی تو نئے انتخابات کرائیں گے، شبلی فراز

اپوزیشن استعفے دے گی تو نئے انتخابات کرائیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے ڈیل کے چکروں میں ہیں اور مسلسل رابطوں کی کوشش کررہے ہیں اور اگر اپوزیشن استعفے دے گی تو نئے انتخابات کرائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کی صورت میں بھی تحریک انصاف دوبارہ اکثریت حاصل کرے گی۔  سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو ملکی ترقی برداشت نہیں ہورہی اسی لیے جمہوری یا غیر جمہوری طریقے سے حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ شبلی فراز نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اس بیان کی توثیق کی کہ مسلم لیگ (ن) میں سے (ش) الگ ہورہی ہے اور شریف خاندان میں چپقلشیں جاری ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ 'شیخ رشید کی ان باتوں میں صداقت اور وزن ہے' اور مسلم لیگ (ن) کئی حصوں میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپنا بیانیہ بدلیں یا رات کو 3 بجے تنظیم سازی کریں، اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا'۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟