20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
سپیکر پنجاب اسمبلی کی نواز شریف پر کڑی تنقید

سپیکر پنجاب اسمبلی کی نواز شریف پر کڑی تنقید

سپیکر پنجاب اسمبلی کی نواز شریف پر کڑی تنقید، چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں جو پارٹی سربراہ ملک اور فوج کے خلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے؟ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے سابق ایم پی اے خضر حیات گوپانگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے۔ مسلم لیگ ق پورے پنجاب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ ق لیگ کی جانب سے عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی نظام عوامی خدمت کا سب سے زیادہ مؤثر نظام ہے۔ بلدیاتی نظام میں عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کر دیئے جاتے ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی نے خضر حیات گوپانگ کو مظفر گڑھ تحصیل علی پور کے لیے پارٹی کی جانب سے ناظم کا امیدوار نامزد کر دیا۔ ملاقات میں کامل علی آغا، نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی شریک ہوئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟