16 ستمبر 2019
تازہ ترین
مشرف نے منجمد اکاؤنٹس سے پیسے کیسے نکلوائے، عدالت کا ایف آئی اے سے جواب طلب

مشرف نے منجمد اکاؤنٹس سے پیسے کیسے نکلوائے، عدالت کا ایف آئی اے سے جواب طلب

عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے منجمد بینک اکاؤنٹس میں سے کس طرح پیسے نکلوائے۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوانے کا نوٹس لے لیا ہے، اور عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ ملزم پرویز مشرف نے منجمند اکاؤنٹس سے رقم کیسے نکلوائی۔ جب کہ عدالت نے ملزمان کی تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد، بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات پیش نہ کرنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے 15 جون تک دونوں وضاحتوں پر جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟