22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
موٹروے زیادتی کیس،ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کی سی سی پی او لاہور پر تنقید

موٹروے زیادتی کیس،ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کی سی سی پی او لاہور پر تنقید

 موٹروے زیادتی کیس پر معروف ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے،انہوں نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موٹروے پر رات گئے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،وہیں واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خاتون سے متعلق دئیے گئے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا۔   عمر شیخ نے کہا کہ خاتون کو سفر پر نکلنے سے پہلے کم از کم پٹرول چیک کرنا چاہئیے تھا۔ پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے جانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلجیک نے بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر تنقید کی ہے۔انہوں نے عمر شیخ کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا اور کہا کہ انہیں اس طرح کے بیان پر شرم آنی چاہئیے۔سرا بیلجیک نے مزید لکھا کہ اگر یہ درندے سڑکوں پر دندناتے پھرہں تو ان سے آپ کوئی مسئلہ نہیں مگر آپ کے خیال اگر کوئی خاتون سڑک پر نکل آئے تو زیادتی کا نشانہ بنا دینا جائز ہے؟سی سی پی لاہور کا بیان جہالت ہے،اور ان کا ایسے معاملات پر بات کرنے سے پہلے اپنے خیالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی لکھا کہ ان کی طرح سوچنے والے لوگ کس طرح معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟