22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 چودھری ظہورالٰہی شہید کی تعلیمات کے مطابق سیاست میں رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہے ہیںٴ شجاعت حسین، پرویزالٰہی

چودھری ظہورالٰہی شہید کی تعلیمات کے مطابق سیاست میں رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہے ہیںٴ شجاعت حسین، پرویزالٰہی

 پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے شہید جمہوریت چودھری ظہورالٰہی شہید کی 39ویں برسی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں آباد رہے گی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے برسی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی شرکت اور چودھری ظہورالٰہی شہید سے محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 39 برس پہلے جمعہ کے ہی دن وہ شہید ہوئے لیکن آج بھی لوگ دور دور سے ان کی یاد منانے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں اور ہمارے خاندان سے اسی طرح محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسی کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ یا اللہ ہم سے ایسا کام لے جس سے تو راضی ہو جائے اور تیری مخلوق خوش ہو، چودھری ظہورالٰہی شہید کی زندگی کا مشن تھا کہ جو بات بھی کریں پہلے اس پر خود عمل کریں، صرف لوگوں کیلئے بات نہ کریں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کی ساری زندگی ایک جستجو تھی، جدوجہد کرتے انہوں نے ساری زندگی بسر کی، انہوں نے ختم نبوتۖ سمیت پاکستان کے حق میں ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 1977ئ میں پی این اے کی تحریک میں ہمارے خاندان پر 111 جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن ہمارے خاندان نے جھکنا نہیں سیکھا، یہی وجہ ہے کہ ہمارا خاندان آج بھی ان کے اس مشن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور سیاست کے اندر رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟