22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
ن لیگ استعفے کب دے گی؟ ایاز صادق نے بتا دیا

ن لیگ استعفے کب دے گی؟ ایاز صادق نے بتا دیا

 سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا، سردار ایازصادق کہتے ہیں قانون سازی کے لیے ان سے ملاقاتیں کیں جو اصل میں حکومت کررہے ہیں، لیکن اب مزید ملاقاتیں نہیں ہونگی۔  سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پنجاب حکومت پر برس پڑے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو توڑ کر عوام اور انکے نمائندوں سے ناانصافی کی گئی، بلدیاتی اداروں کو توڑنے کے خلاف کیس زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ ہونے کو نہیں، حلقے توڑے گئے تاکہ مخالف سیاسی امیدوار کامیاب نہ ہوسکیں۔  انہوں نے کہا کہ بار بار سیکرٹری بلدیات کو تبدیل کرنا بوکھلاہٹ نہیں تو کیا ہے۔ تاہم جتنے مرضی من پسند حلقے بنالیں ہمارے شیر انکو شکست دینگے، لیگی کارکن گراس روٹ پر عوامی خدمت کرتے ہیں، اس لیے عوام انہیں ووٹ دیتے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ میری باجوہ صاحب سے ملاقات نہیں ہوئی، تاہم سپیکر قومی اسمبلی کے گھر پر قانون سازی کے حوالے سے کچھ ملاقاتیں ضرور ہوئیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقاتیں پارٹی کی لیڈر شپ کی اجازت سے ہوئیں، قانون سازی کیلئے ہونے والی تمام ملاقاتیں پارٹی قیادت کے علم میں ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟