25 مئی 2019
تازہ ترین
انگلش کپتان اون مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد

انگلش کپتان اون مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد

انگلش کپتان اون مورگن پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اون مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی جب کہ انہیں میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مورگن کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟