کرہ ارض پر زمانہ قدیم میں ڈینوسارز اور ان جیسی بے شمار مخلوقات پائی جاتی تھی جو قدرتی آفات کا شکار ہونے پر تقریباً ختم ہوچکی ہیں،عصر حاضر میں انسانی قد کے برابر چوہا دیکھ کر اشرف المخلوقات کی عقل سلیم ایک بار پھر دنگ رہ گئی۔ تفصیل کے مطابق زمین کے اوپر، سمندروں، دریاؤں، ندی نالوں میں بےایسی مخلوقات پائی جاتی ہے جن کے بارے انسان نے پہلے سنا نہ کبھی دیکھا، کیونکہ دور جدید میں ایسی مخلوقات کا ملنا کسی عجوبے سے کم نہیں، زمانہ قدیم میں انسانوں کےظہور کے ساتھ کرہ ارض پر پائی جانے والی یہ مخلوقات بھی زوال پذیر ہوچکی۔مگر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔