20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں,سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے والدین کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں,سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے والدین کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے والدین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں وہ اپنے شہید بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں اور اصل ذمہ داران کا تعین کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔   شہدا کے والدین نے کہا کہ ہم نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ہمیں انکوائری کمیشن کی رپورٹ فراہم کی جائے، انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے اصل ذمہ داران کا تعین ہو سکے، انصاف کے حصول کیلئے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے، شہدا کے والدین نے کہا کہ 16 دسمبر کو اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے پشاور میں خوانی رکھی ہے جس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو دعوت دی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟