20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
نیپرا نے بجلی ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم بھی گرنے کو تیارہے، نیپرا نے بجلی ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔310 یونٹ استعمال کرنے والے صارف کو 290 روپے اضافی ادا کرنا ہو ں گے۔صارفین پر 165 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ،فیصلے کااطلاق حکومتی نوٹیفکیشن کےبعد ہوگا۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیاگیا ، مختلف برانڈز کے گھی 4 روپے کلو ، بچوں کے دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ، شیمپو10 سے لیکر 51 روپے تک مہنگا ہو گیا ۔مختلف کمپنیوں کی ٹماٹو کیچپ8 روپے مہنگی، صابن کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ، کافی ، ٹی وائٹنر، سرخ مرچ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔مہنگائی نے جینا دوبھر کردیا ،شہری بلبلا اُٹھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟