20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
حکومت نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں

حکومت نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے کئے گے اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور یہی وقت ہے جب ملک میں سرمایہ کاری کے موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے پنجاب ہا¶س اسلام آباد میں سپین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اَمن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے، ملک میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور تمام تجارتی سہولیات آسانی سے میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود اس سازگار ماحول سے فائدہ اٹھا کر سرمایہ کاری کریں اور قومی معیشت میں بہتری کا سبب بنیں۔گورنر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری محکموں میں میرٹ کو فروغ دیا ہے جس سے ادارے اپنے فرائض پیشہ وارانہ تقاضوں کے مطابق ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بہتری کا یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا جس سے ملکی حالات کی طرف بتدریج گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے سخت فیصلے بھی کئے ہیں مگر اب حالات بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہیں اور بیرون ممالک سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟