26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
عالمی برادری رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، وزیر اعظم عمران خان

عالمی برادری رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 'وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ایک کھرب ڈالر کی منتقلی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر موثر اقدامات کرنے چاہئیں، اقوام متحدہ کو غیر قانونی رقوم کی منتقل روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا جبکہ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقوم کو فوری طور پر واپس کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موثر اقدامات کے بغیر امیر اور غیرب میں فرق بڑھتا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟