26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
فی تولہ سونا 1500 روپے سستاہو گیا

فی تولہ سونا 1500 روپے سستاہو گیا

شہر بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روزکے دوران ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 اور 1286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 امریکی ڈالر سستا ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1 ہزار 857 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 451 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کی قیمتیں گرنے کے بعد چاندی کے نرخ بھی گر گئے ہیں، فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں 70 روپے اور 60.01 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1150 روپے اور 985.94 روپے ہو گئی ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟