26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
فضل الرحمان کی طلبی سے ثابت ہوگیا، حکومت بذریعہ نیب چل رہی ہے: رانا ثناء اللہ

فضل الرحمان کی طلبی سے ثابت ہوگیا، حکومت بذریعہ نیب چل رہی ہے: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طلبی سے ثابت ہو گیا کہ حکومت بذریعہ نیب چل رہی ہے۔ پارٹی صدر کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کارکردگی، پالیسی، ویژن اور کوئی سوچ نہیں ہے۔ حکومت کا کام صرف انتقامی کارروائیاں رہ گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں محاذ آراٸی اچھی نہیں ہے، کوشش یہی کرنی چاہیے کہ تناؤ کم ہو۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوٸی، انصاف کے لیے یہاں آٸے ہیں۔ تعلقات بنانے کے لیے گانٹھیں کھولنی پڑتی ہیں۔ بد قسمتی سے جب حکومت کام نہیں کرتی تو نقصان عام آدمی کا ہوتا ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟