18 نومبر 2019
تازہ ترین
ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے مشیر برائے معاشی امور تعینات

ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے مشیر برائے معاشی امور تعینات

پنجاب حکومت نے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا مشیر برائے معاشی امور و منصوبہ بندی تعینات کردیا۔صوبائی حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق انہیں مشیر برائے معاشی امور اور منصوبہ بندی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے۔ حکومت پنجاب کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا چیلنج درپیش ہے اور بجٹ سازی کے حوالے سے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث ڈاکٹر سلمان شاہ کو جگہ دینے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشیر اکرم چوہدری عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین بننے کی پیشکش بھی ٹھکرادی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟