29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 غیرمعیاری خوراک اور آلودہ پانی پینے سے ٹائیفائیڈ بڑھنے لگا

غیرمعیاری خوراک اور آلودہ پانی پینے سے ٹائیفائیڈ بڑھنے لگا

یشتر ادویات بےاثر ہونے سے علاج میں مشکلات کا سامنا، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غیرمعیاری خوراک اور آلودہ پانی پینے سے ٹائیفائیڈ بڑھ رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں ملٹی ڈرگ رزسٹنٹ کیسزکی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بیشتر ادویات ٹائیفائیڈ کے علاج میں غیر موثر ہونے سے ٹریٹمنٹ ایک چیلنج بنتا جارہا ہے، صرف میرونم اور ازتھرومائسین دوا ٹائیفائیڈ  کے علاج میں موثر ہے۔ سروسز ہسپتال شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران کہتے ہیں کہ غیر معیاری خوراک اور آلودہ پانی سے ٹائیفائیڈ کی شرح بڑھ گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ ٹیفی ڈاٹ اور وڈال کی بجائے بلڈ کلچر تشخیص کیلئے درست ٹیسٹ ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟