23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
  ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب  کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی فہمیدہ مرزا سے  ملاقات

  ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی فہمیدہ مرزا سے ملاقات

    ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی فہمیدہ مرزا سے اسلام آباد میں جمعرات کے روز ملاقات ہوئی جس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی فہمیدہ مرزا کو بتایا کہ پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کےلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی باردوردراز کے علاقوں تک سپورٹس کا انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہاہے سپورٹس سٹیڈیم ،جمنازیم اور گراو¿نڈز تعمیر کئے جارہے ہیں ، آسٹروٹرف بچھائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک سپورٹس کی سہولیات میسر آئیں، اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی فہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صوبوں کے ساتھ مل کر سپورٹس کو فروغ دینا ہے اور سپورٹس کی ترقی کےلئے اقدامات کرتا ہے جس کےلئے تمام صوبے اپنا کردار ادا کررہے ہیں پنجاب میں بھی بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جس کے ذریعے سپورٹس کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ کھلاڑی اپنا کھیل بہتر کرکے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔    


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟