23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
جاوید میاںداد کے بھانجے فیصل اقبال ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف

جاوید میاںداد کے بھانجے فیصل اقبال ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کے ادارے، پی آئی اے، کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے، جسے جلد حل کرلیا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ 40 سالہ فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔   پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جب پی آئی اے، فیصل اقبال کو حل طلب معاملے پر کلین چٹ دینے کے ساتھ ساتھ این او سی فراہم کردے گا تو پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرنے کے کی اجازت دے دی جائے گی۔   اس وقت تک وسیم حیدر، بلوچستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فیصل اقبال لیجنڈری بلے باز جاوید میاںداد کے بھانجے ہیں،ان کی تقرری پی سی بی نے 63 سالہ جاوید میاںداد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ بورڈ پر بھر پور تنقید کے بعد اچانک کی تھی لیکن اب ایک تیکنیکی مسئلہ پر ان کی عبوری برطرفی بھی ہوگئی ہے۔                                                                                        


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟