26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
لاہورپاکستان کا دل ہے:عثمان بزدار

لاہورپاکستان کا دل ہے:عثمان بزدار

وزیر عثمان بزدار نے کہا کہ لاہورپاکستان کا دل ہے, لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کااس ضمن میں کلیدی کردار ہوگا.    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں لاہور کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا ,  تین گھنٹے طویل اجلاس میں لاہور کے مسائل کے حل کیلئے لائن آف ایکشن پر پیش رفت کا جا ئزہ  لیاگیا, ہر محکمے نے ایک ماہ کے دوران مسائل کے حل کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی. وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے, لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے, اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کااس ضمن میں کلیدی کردار ہوگا, تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اورعہدیداران کو اونر شپ دیں گے۔   لاہورشہرمیں بسنے والوں کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہوا کرگزریں گے, خالی باتوں اور پریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا،عملی طورپر کام کر کے دکھاناہوگا, جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا, میں ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا, لاہور شہرکیلئے میگاپراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟