26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل فلائٹ بحرین پہنچ گئی

اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل فلائٹ بحرین پہنچ گئی

سرائیل سے تعلقات کے بعد بحالی کے معاہدے کے بعد بحرین اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہ راست کمرشل فلائٹ بحرین پہنچ گئی ہے۔ فلائٹ ریڈار نامی ویب سائٹ کے ڈیٹا کے مطابق اسرائیر ایئرلائنز ایئربس اے320 بدھ کو تیل ابیب سے تین گھنٹے کی فلائٹ کے بعد بین بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔  ابھی تک اسرائیلی حکومت نے فلائٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بحرین کے ولی عہد سلما بن حمد الخلیفہ کو منگل کو کال کی تھی۔ تحریر جاری ہے‎ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ہم بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے درمیان مزید کیا چیزیں شامل کر سکتے ہیں اور اس امن کو معاشی امن، ٹیکنالوجیکل امن، سیاحتی امن میں بدل سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کو بحرین پہنچنے والی فلائٹ میں اسرائیلی حکام بھی موجود ہیں۔ ابھی تک بحرین نے اس فلائٹ کے حوالے سے کسی قسم کا اعلان نہیں کیا اونہ ہی سعودی عرب یا امریکی سفارتخانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جب اسرائیل سے متحدہ عرب امارات پہلی فلائٹ پہنچی تھی تو باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن اس موقع پر کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟