26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 نواز شریف کی تقریر نے اچھی سمت دی, بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف کی تقریر نے اچھی سمت دی, بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر نے اچھی سمت دی۔ کراچی میں بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اے پی سی پاکستان کی تاریخی اےپی سی ہے اور موجودگی حکومت کے آنے کے بعد پہلی مرتبہ آصف زرداری اور نواز شریف ایک ساتھ موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے طویل اور تفصیلی تقریر کی، جس نے ہمارے فورم اور اے پی سی کو اچھی ڈائریکشن دی، جس کے نتیجے میں ہم نے 9 گھنٹے بحث کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ اور ایکشن پلان بھی جاری کیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟