26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
یاسمین راشد، عاصم سلیم باجوہ ملاقات، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال

یاسمین راشد، عاصم سلیم باجوہ ملاقات، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے پر صوبائی وزیر صحت کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کورونا وائرس پر قابوپانے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟