26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
میری ٹائم شعبے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہیں ،نیول چیف

میری ٹائم شعبے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہیں ،نیول چیف

 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کی اپنی بنیادی ذمہ داری کو نبھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں میری ٹائم شعبے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے۔ میرری ٹائم کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری ٹائم کا عالمی دن محفوظ جہاز رانی، سمندری تحفظ اور سمندری ماحول کی اہمیت پر توجہ مبذول کروانے کے لئے ہر سال منایا جاتا ہے۔   اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع 'مستحکم کرہ ارض کے لیے مستحکم جہاز رانی 'رکھا گیا ہے۔جہاز رانی قابل انحصار رابطہ سازی اور تجارتی سامان کی ترسیل کے اعتبار سے موزوں ترین ذریعہ نقل و حمل فراہم کرتے ہوئے پوری دنیا میں معاشی اور سماجی رابطے کی بحالی کا کام کرتی ہے۔   بین الاقوامی معیشت کا زیادہ انحصار جہاز رانی سے جڑی سر گرمیوں پر ہے جوکے پوری دنیا میں تقریبا 4500 بڑی بندرگاہوں کے ذریعے کی جانے والی عالمی تجارت کا 90 فیصد ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟