26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو اگست کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے درخواست جمع کرا دی ، اضافے کافیصلہ 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔   تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں بجلی کے قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرادی جس میں بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔   اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاجائے گا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبر کوفیصلہ کرے گا۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟