سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے انسانی زندگی میں نیا انقلاب برپا کردیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں، کہیں اس کے استعمال سے معلومات اکٹھی کی جارہی تو کہیں صارفین اپنے شوق کو پورا کرنے میں مگن ہیں، بعض اوقات ایسے لزرہ خیز واقعات بھی سامنے آتے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،ایک ایسا ہی واقعہ خاتون کے ساتھ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے شوق نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس کے سحر میں مبتلا لوگ اتنے بے خبر ہوجاتے ہیں کہ سامنے سے آنے والی چیز کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں جس سے بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ،ٹویٹر،فیس بک اور زوم جیسی ایپس پر کافی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں ویڈیو کلپ بناتےخطرناک نتائج بھگتنا پڑے،برطانیہ میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں چلتی گاڑی میں سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے خاتون سڑک پر گرگئی۔