31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں۔ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل دورہ پاکستان کے لیے زمبابوے کرکٹ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 20 اکتوبرکو متوقع ہے جس سے قبل پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کوکورونا ایس اوپیزکی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں ہیں جن میں کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اورمتعلقہ لوگوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو یکساں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ بائیو سیکیورببل انٹرنیشنل ایس او پیز کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے گا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کوپاکستان پہنچنے کے بعد کم از کم 5 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور پاکستان آمدسےقبل زمبابوے سکواڈ میں شامل افرادکاایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بھیجی گئی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آمد پربھی زمبابوے کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔                                 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟