25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
پنجاب حکومت نے درآمدی گندم خریدنے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے درآمدی گندم خریدنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پنجاب کابینہ نے درآمدی گندم ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے خریدنے کی منظوری دے دی۔ گندم اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے جتن جاری، درآمدی گندم خریدنے کی منظوری دیدی۔ محکمہ خوراک کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے معاہدے کی بھی اجازت دے دی گئی۔ مارکیٹ میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی انتہائی کم ہے۔ سرخ، فائن آٹا بوری میں دستیاب، سرخ آٹا 60، فائن آٹا 80 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے جمعہ کے روز سے آٹے کی سپلائی انتہائی کم ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تھیلے دستیاب نہ ہونے سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ چینی کی فراہمی بھی معمول پر آنے کے باوجود قیمت کم نہ ہو سکی۔ دکانوں پر چینی بدستور 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق مارکیٹ میں کھچاو چل رہا ہے۔ آٹے کا ریٹ 860 روپے ہی رہے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟