25 مئی 2019
تازہ ترین
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی تاہم مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نےجنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے اپوزیشن تقسیم دکھائی دی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حامی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی۔مسلم لیگ (ن) نے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بہاولپوراورجنوبی پنجاب دو صوبے چاہتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟