25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
نواز شریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد اداروں کو کمزور کیا,چودھری شجاعت حسین

نواز شریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد اداروں کو کمزور کیا,چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد اداروں کو کمزور کیا، نواز شریف کو بطور وزیراعظم قومی استحکام پیدا کرنا چاہیئے تھا۔ سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا نواز شریف نے سیاستدانوں کے بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا، نواز شریف سیاستدانوں کے نہیں فوج کیخلاف ہیں، نواز شریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنا دیا گیا، اس لیبارٹری کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی، نواز شریف نے 1990 کے الیکشن میں خود ہی رزلٹ کا اعلان کر دیا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟