23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 اسکول جانے والے بچوں کو اپنی حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

اسکول جانے والے بچوں کو اپنی حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

  اس ہفتے آپ میں سے کئی طلبہ نے اسکول اور کالجوں کا رخ کیا جب کہ متعدد گھر پر رہے اور آن لائن کلاسز جاری رکھیں۔ میں اندازہ کرسکتی ہوں کہ واپسی کے وقت آپ سب گھبراہٹ، خوف اور جوش و خوشی جیسی ملی جلی کیفیت کا شکار ہوں گے، کیونکہ ایک طویل عرصے کے بعد سب گھر سے نکلے، دوستوں سے ملاقات کی، دیگر افراد سے بات کرنے کا موقع ملا اور پھر آخرکار اساتذہ کے سامنے کلاس لی۔ اسکول کھلونے کا فیصلہ ہرگز آسان نہیں تھا، بلکہ اس کے لیے بہت سے لوگوں نے کوششیں کی اور اس معاملے میں شامل افراد نے ہر طرح سے تیاریاں کیں۔ جب حکومت نے اسکول کھولنے سے متعلق اعلان کیا تو کئی اسکولوں نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کیمپس میں طلبہ کا خیر مقدم کیا، لیکن کچھ اسکول ایسے بھی تھے جنہوں نے محفوظ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے اسکولوں کو بند رکھنے اور آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ دونوں ہی طریقے کسی چیلنج سے کم نہیں، اور دونوں میں ہی فائدے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟