24 اگست 2019
تازہ ترین
عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع

 احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر علیم خان کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا علیم خان کے خلاف ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے ؟ جس پر نیب وکیل نے کہا بیرون ملک سے علیم خان کی پراپرٹی سے متعلق ریکارڈ آنا ہے اسکا انتظار کر رہے ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟