31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
سری لنکن پریمیئر لیگ ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

سری لنکن پریمیئر لیگ ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

 سری لنکا میں 14روزہ قرنطینہ قوانین ،نومبر میں شیڈول ٹی 10 لیگ کو جنوری 2021ئ تک ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ۔  ذرائع نے بتایا کہ سری لنکن وزارت صحت کی جانب سے 14 روزہ قرنطینہ پر اصرار نے لیگ کے بروقت انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا۔ میزبان کی بنگلہ دیش سے سیریز بھی اسی وجہ سے خدشات کا شکار ہے، مصروف شیڈول کی وجہ سے غیرملکی کرکٹرز کے پاس نومبر میں 2 ہفتے آئسولیٹ رہنے کا وقت نہیں ہوگا، شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی میں مصروف ہوںگے،وہ تاخیرسے آئے تو 14روزہ قرنطینہ کی وجہ سے کئی میچز نہیں کھیل پائیںگے،اس لیے تاریخیں ایکبار پھر آگے بڑھائی جا سکتی ہیں،یاد رہے کہ ایونٹ کے ڈرافٹ ویڈیو لنک پر یکم اکتوبر کو ہوںگے۔  کورونا وائرس کے سبب التوا کا شکار ہونیوالی لنکا پریمیئر لیگ کیلیے 14 نومبرسے 6 دسمبر تک کی تاریخیں فائنل ہوئی تھیں،اعلان کے کچھ دیر بعد پی سی بی نے بھی پی ایس ایل 5 کے بقیہ 4 میچز 14 سے17 نومبر تک کرانیکا کہا تھا،ایونٹ میں پاکستانی لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، گال گلیڈی ایٹرز کے نام سے شریک ہوگی 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟