تازہ ترینخبریںدنیاکاروبار

2035 سے پیٹرول و ڈیزل انجن گاڑیاں فروخت نہیں ہوں گی

یورپی یونین نے 2035ء کے بعد پیٹرول اور ڈیزل انجن کی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔

یورپی یونین اسمبلی نے فرانس میں اس معاملے پر ووٹنگ کی، نئے قانون کے مطابق کمپنیوں کو دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں بنانا بند کرنا ہوگا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق 27 ممالک میں ڈیزل اور پیٹرول انجن گاڑیوں کی فروخت ممنوع ہوگی۔

یورپ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے دھویں کا 12 فیصد حصہ گاڑیوں سے خارج ہوتا ہے۔

یورپی یونین میں چند سیاسی جماعتیں اس قانون کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو 2035 کے بعد یورپ میں صرف الیکٹرک کاریں چلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button