برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی نوید سنا دی ۔ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے برطانوی کرکٹ ٹیم کے دوہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی یہ ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں ،پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے۔ نومبر میں پی ایس ایل کے فائنل کا بھی انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پراعتماد ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور یہ ہو گا۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ دورہ پاکستان کی حمایت کر چکے ہیں