31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
رومانیہ: مکان کے نیچے سے 25 لاکھ ڈالر کی چوری شدہ کتابیں برآمد

رومانیہ: مکان کے نیچے سے 25 لاکھ ڈالر کی چوری شدہ کتابیں برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ اسے لندن میں ایک گودام سے چوری کی گئی تقریباً ’2.5 ملین (3.2 ملین) مالیت کی 200 نایاب کتابیں‘ ملی ہیں۔ ان کتابوں کو لندن کے ایک گودام سے چرا کر رومانیہ کے دیہی علاقے کے ایک گھر میں فرش کے نیچے دفن کیا گیا تھا۔ ان کتابوں میں گیلیلیو اور آئزک نیوٹن کی کتب کے پہلے ایڈیشن بھی شامل ہیں۔ جنوری 2017 میں ان کتابوں کو چوری کر لیا گیا تھا اور چوروں نے سینسرز کو چکما دینے کے لیے فیلتھم کے ایک گودام کی چھت میں سوراخ کرکے کتابوں کو اندر دھکیل دیا تھا۔ ان افراد کی شناخت رومانیہ سے تعلق رکھنے والے منظم جرائم پیشہ گروہ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟