31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
   ہالی ووڈ فلم ’انٹر سٹیلر‘  اداکارہ سجل علی  کی پسندیدہ فلم 

ہالی ووڈ فلم ’انٹر سٹیلر‘ اداکارہ سجل علی کی پسندیدہ فلم 

 پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی  سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ہالی ووڈ کی پسندیدہ فلم کے بارے بتایا، صارفین بھی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے اپنی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم کا بتاتے ہوئے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک فلم کےپوسٹر کی تصویر شیئر کی، اس کے بارے مداحوں کو بتایا کہ یہ فلم ان کی سب سے پسندیدہ ہے، اُنہوں نے ہالی ووڈ فلم ’انٹر سٹیلر‘ کےپوسٹر کی تصویر شیئر کی۔ سجل علی نے پوسٹر کے ساتھ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ’انٹرسٹیلر‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں اُن سائنسدانوں کو دِکھایا گیا ہے جو دُنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے دوسری دُنیاؤں کا سفر کرتے ہیں اور اس دوران اُن سائنسدانوں کو غیر متوقع صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟