25 مئی 2019
تازہ ترین
پاکستانی کرکٹرثنا میر نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی کرکٹرثنا میر نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثناء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔پاکستان کی ثناء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ثناء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان کی ثناء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثناء میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔ثناء میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146 ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟