31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدہ منظور کرنے کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدہ منظور کرنے کا عندیہ

  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ’یو ٹرن‘ لیتے ہوئے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والا مجوزہ معاہدہ منظور کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر نے تین دن قبل عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک اور امریکی کمپنی اوریکل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ وہ اوریکل اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کسی بھی چیز پر دستخط نہیں کریں گے، کیوں کہ ان کے خیال میں مذکورہ معاہدے امریکا کی مکمل قومی سلامتی کے عین مطابق نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوریکل اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیے جانے کے ایک دن بعد ہی امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا میں چینی ایپس وی چیٹ اور ٹک ٹاک پر سلسلہ وار پابندئ عائد کردی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟