تازہ ترینخبریںپاکستان

200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال

ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیو گرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔
ماہرین کے مطابق اصلی دواؤں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اور اسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button