تازہ ترینخبریںکاروبار

20اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 16.49فیصد

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.52فیصد کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی شرح 16.49فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 20اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں24روپے45پیسے، پیاز 3 روپے 80پیسے اور آلو85پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں8روپے37پیسے اضافے کے بعد 434روپے 62پیسے پر پہنچ گئی جبکہ سرسوں کے تیل کی فی کلو قیمت 9روپے95پیسے بڑھی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ بیف 2روپے 38پیسے، کیلے4روپے 63پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ چائے، چاول، دال مسور، چنا، خشک دودھ اور تازہ دودھ بھی مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button