31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں,  وائٹ ہا¶س   کا دعویٰ

پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں,  وائٹ ہا¶س کا دعویٰ

  وائٹ ہا¶س نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہا¶س کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد مزید 5 ممالک کے معاہدے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مارک میڈوز نے دعویٰ کیا کہ پانچ مزید ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہا¶س کے چیف آف اسٹاف نے فی الحال ان ممالک کی شناخت ظاہر کرنے سے انکا رکردیا۔ مارک میڈوز کا کہنا تھا کہ ان پانچ ممالک میں سے تین ممالک خطے کے ہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد مزید ممالک کے معاہدوں کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد ممکنہ طور پر اسرائیل سے معاہدے کرنے والے ملک میں عمان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی تقریب میں عمان کے سفیر بھی شریک تھے۔ اس تقریب میں صدر ٹرمپ نے پیشگوئی کی تھی کہ سعودی عرب بھی بلآخر اسرائیل کے ساتھ ڈیل پر آمادہ ہوجائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟