31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 چین نے بھارتی فوج کے خلاف میوزک کو بطور ہتھیار استعمال کر نا شرو ع کر دیا

 چین نے بھارتی فوج کے خلاف میوزک کو بطور ہتھیار استعمال کر نا شرو ع کر دیا

 چین نے بھارتی فوج کے خلاف میوزک کو بطور ہتھیار استعمال کر نا شرو ع کر دیا، لداخ میں پینگونگتسو جھیل کے شمالی کنارے پر چینی فوجیوں نے بھارتی فوج کا دھیان بٹانے کیلئے پنجابی گانے چلا د ئیے جبکہ جھیل کے جنوبی کنارے پر لا¶ڈ سپیکروں پر بھارتی فوجیوں کو ہندی میں مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ بلندیوں پر شدید سردی میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ واپس چلے جائیں ورنہ ٹھٹھر کر مر جائینگے۔ ایک سابق بھارتی آرمی چیف نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 1962 کی جھڑپوں اور 1967 کی ایک جھڑپ کے دوران بھی چینیوں نے پنجابی گانے چلا ئے تھے۔ علاوہ ازیں بھارتی فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوجی شدید سردی میں جنگ کا خاطر خواہ تجربہ رکھتے ہیں، انہیں شارٹ نوٹس پر کارروائی کی نفسیاتی تربیت دی گئی ہے ۔ لداخ میں نومبر کے بعد شدید برفباری ہوتی ہے جوکہ 40فٹ تک دیکھی گئی ہے۔ درجہ حرارت منفی 30 سے 40 ڈگری تک گر جاتا ہے۔ شدید سرد ہوائیں چلتی ہیں اور برف کے باعث سڑکیں بند ہو جاتی ہیں۔ ادھر ریٹائرڈ بھارتی جنرلوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں سال مشرقی لداخ میں کشمکش سے بھرا طویل موسم سرما متوقع ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پچھلے مہینے کے اواخر میں مغربی ہمالیہ میں انتباہی فائرنگ کے 3 واقعات پیش آچکے ہیں جہاں دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ شکر کہ وہ صرف ہوائی فائرنگ تھی اور فوجیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں نہیں برسائیں۔ ہوائی فائرنگ کا ایک واقعہ پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پر پیش آیا جب گزشتہ جمعرات کو ماسکو میں بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور چینی ہم منصب وانگ یی کے مابین ملاقات ہونی تھی۔ ایک دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ دونوں طرف سے شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ انڈین ایکسپریس اخبار نے بتایا کہ 100 سے 200 را¶نڈ فائر کئے گئے ۔ Advertisement متعلقہ خبریں بھارت چین کے درمیان جاری کشیدگی، غیر ارادی جنگ کی طرف بڑھنے کا خدشہ ایک انچ زمین پر بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا:چین کابھارت کو جواب،ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش چین کیساتھ سرحد پر صورتحال کشیدہ اور خطرناک ہے : بھارتی آرمی چیف چین نے لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا چین کی موجودگی میں بھارت کا روس میں شیڈول عسکری مشقوں میں شرکت سے انکار چین سے مار کھانے والے بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پر مہلک ہتھیار نصب کرنیکی تیاریاں تیز کردیں چین کی نظریں اتراکھنڈ پر، ایک ہزار فوجی سرحد کے قریب پہنچا دیئے بھارت کیساتھ مذاکرات ناکام ہونیکا خدشہ، چین نے لداخ میں مزید 40 ہزار فوجی پہنچا دیئے  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟