پاکستانی خوبرو گلوکارہ آئمہ بیگ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی آواز کے سحر سے لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ نے اپنی شادی کے بارے بتاتے ہوئے اس شخص کا نام بھی بتادیا جس سے وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی شادی کے بارے بتاتے ہوئے کہاکہ وہ اورشہباز شگری مستقبل میں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں،اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے آئمہ نے کہا کہ ابھی تھوڑی بڑی ہوجاؤ تو شادی کا سوچو گی۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے بارے چہ مگوئیاں ہورہی تھی اور گلوکارہ آئمہ اور شہباز شگری کے تعلقات پر تبصرے کئے جارہے تھے۔گلوکارہ نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور شہباز شگری اچھے دوست ہیں اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔