20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
شنیرا کراچی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ

شنیرا کراچی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ

 سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کردیا ۔معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی دنیا میں سب سے آگے رہنے والی شنیرا اکرم نے اس بار کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شنیرا اکرم نے کراچی میں جاری اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی شہر جہاں سارا سال سورج اپنی گرمی کی شدت سے آگ برساتا ہے وہاں میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے پاس بجلی کیاتنے سنگین مسائل کیوں ہیں جبکہ ہم سورج کی مدد سے سولر انرجی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے سوالیہ انداز میں لکھا کہ یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ کراچی میں اتنی گرمی ہونے کے باجود بھی یہاں کے لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SolarEnergy ،Karachi اور HarvestTheSun بھی استعمال کیے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟