20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
ملتان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد

ملتان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے   ملتان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ نیا کیمپس لاڑ کے قریب بہاولپور روڈ پر 10 کنال رقبے پر محیط ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے آواز سے کنٹرو ل ہونے والی خصوصی وہیل چیئر بنانے کے سینٹر کا سنگ بنیا د بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ نے نابینا افراد کیلئے پبلشنگ سینٹر برائے بریل کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے قائم سینٹر کی بحالی کے پروگرام کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہائوس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہائوس ملتان میں وکلائ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب پہلا قدم ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اسمبلیوں میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا جو وعدہ کیا اس کی جانب قدم اٹھ رہے ہیں اور ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم کئے گئے ہیں اور بہت جلد وزیراعظم عمران خان ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟