20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
ایف آئی اے کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، جہانگیر ترین

ایف آئی اے کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، جہانگیر ترین

 پی ٹی آئی  کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ  ان سے متعلق کہانی گھڑ کر خودساختہ کیس بنایاگیا،   ایف آئی اے   کی جانب سے جن الزامات پر بلایاجارہا ہے ان کا چینی کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ایف آئی اے  کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، سالوں پہلے کی گئی ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کیا تعلق ہے؟ ملک بھر میں 80 سے زائد شوگر ملز کام کر رہی ہیں لیکن ٹارگٹ صرف ہماری مل کوکیا جارہا ہے۔   جہانگیر ترین کاکہنا ہےکہ میرے بیٹے علی ترین کو بھی بلا وجہ اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے جب کہ اس کا جے ڈی ڈبلیو شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں،علی ترین نہ موجودہ بورڈ کا ممبر ہے اور نہ ہی کبھی ماضی میں کسی عہدے پر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنا مکمل مؤقف اور تفصیلات جلد ایف آئی اے کو جمع کروادیں گے۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف شوگر کمیشن کے الزامات کی تحقیقات کی روشنی میں ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو طلب کر لیا ہے۔      جہانگیر ترین  اور ان کے بیٹے علی ترین کو 19ستمبر کو ایف آئی اے  لاہور دفتر میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں تمام ضروری دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر جہانگیر ترین پیش نہیں ہوئے تو سمجھا جائے گا ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جہانگیر ترین کے خلاف چار بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے، ان پر 15ارب روپے سے زائد کے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟