20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کو غیر قانونی قرار

چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کو غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ارشد خان کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دی ہیں۔ عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے ان کی تقرری کو قانونی قرار دیا جب کہ چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری کو بھی درست قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ارشد خان، راشد علی خان اور فرمان اللہ جان کوآئندہ تعینات نہ کیا جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟