20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 کچہری میں شادی کی انوکھی تقریب

کچہری میں شادی کی انوکھی تقریب

 ماڈل ٹاون کچہری میں شادی کی انوکھی تقریب، ہتھکڑی لگا ملزم کمرہ عدالت میں دلہا بن گیا۔ انیس سالہ آمنہ نے تحسین نیاز کے حق میں بیان دے دیا کہ میں نے پسند کی شادی کی ہے مجھے اغوا نہیں کیا گیا۔ کاہنہ کی رہائشی آمنہ ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت پہنچ گئیں۔ اغوا کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے احاطہ عدالت مین آمنہ سے پسند کی شادی کی۔ شادی کی تقریب سادگی سے احاطہ عدالت میں منعقد کی گئی۔ دلہا کے ہاتھوں میں دلہا کی گھڑی اور پھولوں کے گجرے کی بجائے ہتھکڑی نظر آئی۔ ذرائع کے مطابق میٹرک کی کلاس فیلو نے چار سال بعد اپنے پیار کو پا لیا۔ نکاح نامہ میں لڑکی کے حق مہر میں ایک لاکھ روپے درج کیا گیا۔ آمنہ نے تحسین نیاز کے حق میں بیان دے دیا کہ میں نے تحسین نیاز سے پسند کی شادی کی ہے، تحسین نیاز میرا شوہر ہے مجھے اغوا نہیں کیا گیا۔ لڑکی نے کہا کہ ہم نے نکاح کر لیا ہے لیکن میرے والدین نے شوہر پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟