22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
فارن کرنسی کی ادائگیاں چینی  کرنسی یوآن میں کرنے کے لیے پاور جنریشن پالیسی 2015 ء میں ترمیم

فارن کرنسی کی ادائگیاں چینی  کرنسی یوآن میں کرنے کے لیے پاور جنریشن پالیسی 2015 ء میں ترمیم

 صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 34 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء تیمور احمد خان،حافظ ممتاز احمد اور راجہ یاسر ہمایوں سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی. کمیٹی نے مختلف محکموں کی جانب سے پیش کی جائے والی متعدد تجاویز غور و غوض اور بحث کے بعد منظور کر لیں. جن تجاویز کی منظوری دی گئی ان میں فارن کرنسی کی ادائگیاں چینی  کرنسی یوآن میں کرنے کے لیے پاور جنریشن پالیسی 2015 ء میں ترمیم، محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ و قید کی سزا  اور پرائیویٹ وائلڈ لائف بریڈنگ فارم کی رجسٹریشن و تجدید کی فیس میں اضافہ، پی سی پی ایئر گن، سی او 2 ایئر گن اور بے آواز ایئر گن کو تحفظ جنگلی حیات ایکٹ 2007 ء کی دفعہ 9 میں شامل کرنا،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا اورپنجاب میں دیگر صوبوں کی گاڑیوں کو دوبارہ رجسٹر کرنے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل  آرڈیننس 1965ء میں ترمیم شامل ہے. کابینہ کمیٹی نے لاہور ترقیاتی ادارے میں حسان احمد ریاض ایڈووکیٹ اور خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ کی بطور تخمینہ کار تقرری کی سفارش منظور کر لی. محکمہ مال کی جانب سے اشتمال اراضی آرڈیننس 1960 اور محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پیش کردہ چار وائلڈ لائف پارکوں کو ذوالوجیکل گارڈن میں تبدیل کرنے کی تجاویز مزید غور و غوض کے لیے ملتوی کر دی گئیں -  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟