22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 سعودی عرب نے    کرکٹ کی مقبولیت کے پیش نظر کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

 سعودی عرب نے   کرکٹ کی مقبولیت کے پیش نظر کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

 سعودی عرب نے  ملک میں بڑھتی ہوئی کرکٹ کی مقبولیت کے پیش نظر کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی سفیر کاکہنا تھا کہ خطے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم  بھی سعودی عرب میں مقبولیت حاصل کررہی ہے جس کی وجہ سے  یہ کھیل سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ میں پاکستان کے وسیع تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں بھی کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟